حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی نے ایران کے شہر رشت کے "شبستان مصلی" میں رمضان المبارک کے پہلے دن سورۂ احزاب کی چوتھی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: ماہ مبارک رمضان خداوند متعال کی نعمتوں اور رحمتوں سے استفادہ کرنے کا مہینہ ہے۔
انہوں نے سورۂ احزاب کی چوتھی آیت "مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُونَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ ۚ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ۚ ذَٰلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ ۖ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ" کے ترجمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خدا نے کسی آدمی میں دو دل قرار نہیں دئے ہیں (یعنی ادراک اور ارادہ کے دو ذرائع قرار نہیں دئے ہیں) اور تمہارا اپنی بیویوں کو ماں خطاب کرنا(ظہار) اور دوسرے فرد کو بیٹا کہنے سے وہ تمہارا بیٹا نہیں بن جاتا، تمہاری یہ بات زبانی اور غیر حقیقی ہے، اور خدا ہی حق و سچ کہتا ہے، اور وہی ہے جو (تمہیں) حق کی راہ دکھاتا ہے۔"
شہر رشت کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال مذکورہ آیت میں زمانہ جاہلیت کے بہت سے مسائل کو باطل قرار دیا ہے، واضح کیا: خداوند متعال نے انسان کے اندر دو دلوں کے وجود اور مسئلہ "ظہار" کو باطل قرار دیا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین فلاحتی نے احکامِ اسلامی کو غلاموں کی آزادی اور نجات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا: اسلام انسان کی انسانیت کی حفاظت کے لیے آیا ہے۔